جان دادہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - مرنے والا، (مجازاً) عاشق، فریفتہ، فدائی۔ دونوں جاں دادۂ مذہب ہیں مگر وقت کی بات کوئی ہندو نہ رہا کوئی مسلماں نہ رہا ( ١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٩٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ فارسی مصدر 'دادن' سے صیغہ حالیہ تمام 'دادہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔